• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ملک میں صحافت کی بیخ کنی ہے، مقررین

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ملک میں صحافت کی بیخ کنی ہے، مقررین 


لاہور ، پشاور ، راولپنڈی(نمائندگان جنگ)ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف لاہور ، پشاور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میںاحتجاجی مظاہرے اور احتجاجی کیمپس کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ، اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں، سینئر صحافیوں ، سیاسی رہنمائوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو پاکستان میں صحافت کی بیخ کنی کے مترادف قرار دیا اور حکومت سے میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی اور جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،ان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر پاکستان کی میڈیا ظلم کا شکار ہے،6ماہ سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو کسی ثبوت اور مقدمہ کے بغیر جیل میں ڈالا گیا ہے،میر شکیل الرحمان صرف میڈیا انڈسٹری کے ہی نہیں پوری قوم کے ہیروبن چکے ہیں، تحریک آزادی صحافت قومی تحریک بن چکی ہے اب رکنے والی نہیں ہے،میر شکیل الرحمان نے حق و صداقت کا علم بلند کرکھا ہے،ریاست کو بچانا ہے تو آئین پرعمل کرنا ہوگا،میر شکیل الرحمان کو میڈیا کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے192دن ہوگئے ہیں،حق سچ کی فتح ہوگی اور میر شکیل الرحمان باعزت بری ہوں گے،مقررین نے کہا ہماری احتجاجی تحریک میرشکیل الرحمان کی رہائی تک جاری رہے گی، جمہوریت اور آزادی صحافت پر حملہ کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

تازہ ترین