• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں

ملکہ بننا ہر عورت کا خواب ہوتاہے اور کبھی کبھی یہ خواب حقیقت کا روپ بھی دھار لیتے ہیں، ایسے ہی کچھ واقعات شادی کی شکل میں حقیقی دنیا میں بھی پیش آ چکے ہیں، چکا چوند شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے شہزادے سے شادی کے بعد اپنے ملکہ بننے کے خواب کی تعبیر پا لی۔

اس فہر ست میں متعدد نامور ہیروئنوں کے نام شامل ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں :

میگھن مرکل

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
میگھن مرکل پرنس ہیری کے ہمرہ 

39 سالہ میگھن مرکل امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے پوتے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری سے 2018 میں شادی کی تھی ، میگھن مرکل پرنس ہیری سے شادی سے قبل شہرت یافتہ اداکارہ رہ چکی ہیں ۔

پرنس ہیری سے شادی کے بعد میگھن مرکل کو ڈچز آف سسیکس کا لقب ملا ہے جبکہ پرنس ہیری ڈیوک آف سسیکس کا لقب رکھتے ہیں ۔

ریتا ہیورتھ

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
ریتا ہیورتھ  پرنس علی سلمان آغا خان کے ہمراہ 

1940ء کی دہائی کی مشہور امریکی اداکارہ ریتا ہیورتھ نے پرنس علی سلمان آغا خان ( پرنس آغا خان سوئم کے بیٹے ) کے ساتھ 1949 ء میں شادی کی تھی ، ریتا ہیورتھ نے اس شادی کے لیے اپنے کیریئر کے عروج کے دوران شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔

اس شادی سے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ شاید یہ دنیا کی پہلی شادی تھی جس میں ایک اداکارہ نے شہزادے کے ساتھ شادی کی تھی ۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ گریس کیلی

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
گریس کیلی پرنس آف موناکو کے ہمراہ 

امریکی فلم انڈسٹری کی اداکارہ گریس کیلی نے پرنس آف موناکو (رینیئر سوئم) کے ساتھ 1956 میں شادی کی تھی ، ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور پرنس رینیئر آف موناکو کی شادی اپنے وقت کی شاہانہ اور مہنگی ترین شادی قرار پائی تھی ۔

گریس کیلی نے پرنس آف موناکو سے شادی کے لیے شوبز انڈسٹری سے منسلک زندگی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اپنی وفات تک بطور کوئین آف موناکو خدمات انجام دیتی رہی تھیں ۔

لیٹیزیا اورٹیز

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
لیٹیزیا اورٹیز  کنگ فیلیپ کے ہمراہ 

صحافت سے تعلق رکھنے والی لیٹیزیا اورٹیز روکاسولانو اسپین کی بطور اینکر پرسن صحافتی ادارے اے بی سی، سی این این اور ای ایف ای سے منسلک تھیں، لیٹیزیا اورٹیز نے 2004 میں اسپین کے چھٹے شہزادے کنگ فیلیپ سے شادی کی تھی ۔

ان دونوں کی ملاقات ایک نجی پارٹی میں کھانے پر ہوئی تھی ، اس بعد متعدد ملاقاتوں کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا ۔

سویڈیش ماڈل صوفیہ ہیلقویسٹ

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
صوفیہ ہیلقویسٹ پرنس کارل فلپ کے ہمراہ 

سوڈان کی معروف ماڈل صوفیہ ہیلقویسٹ نے 2015 میں سوئیڈش شہزادے پرنس کارل فلپ سے شادی کی تھی ، شادی کے بعد صوفیہ ہیلقویسٹ کو ڈچز آف ورچلینڈ کے لقب سے نوازا گیا ہے ۔

سابق اولمپک تیراک چارلن وٹس اسٹاک

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
چارلن وٹس اسٹاک  البرٹ دوئم پرنس آف موناکو کے ہمراہ 

زمبابوے نژاد ساؤتھ افریکن سابق اولمپک تیراک چارلن وٹس اسٹاک نے البرٹ دوئم پرنس آف موناکو سے 2011 میں شادی کی تھی ۔

اس شادی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ملکہ چارلن وٹس اسٹاک کو شادی سے قبل کچھ شکوک و شبہات تھے، حتی کہ وہ رشتے سے بھاگ جانا چاہتی تھیں مگر آخر کار دونوں نے شادی کر لی اور اب اپنے دو بچوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

سوفی ونکلمین

شہزادوں سے شادی کرنے والی مشہور اداکارائیں
سوفی ونکلمین شہزادے لارڈ فریڈک ونڈسر کے ہمراہ 

برطانوی اداکارہ سوفی ونکلمین نے 2009 میں برطانوی شہزادے لارڈ فریڈک ونڈسر سے شادی کی تھی ، 41 سالہ برطانوی شہزادہ لارڈ فریڈک ونڈسر اس وقت برطانوی تخت کی جانشینی کے سلسلے میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین