• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں دو اہم امن معاہدے کرائے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ سے انسانی حقوق کا علمبردار رہا ہے، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں دو اہم امن معاہدے کرائے، ہم افغانستان میں بھی کام کر رہے ہیں اور اپنے فوجیوں کو واپس لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس سے امریکا پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو اگر مؤثر ادارہ بننا ہے تو اسے دہشت گردی، خواتین کے استحصال، انسانی و منشیات اسمگلنگ، مذہبی جبر اور مذہبی اقلیتوں کی نسلی کشی جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وبا کے آغاز میں چین نے اپنے ملک میں سفری پابندیاں لگائیں، لیکن وائرس کو دنیا میں پھیلانے کے لیے بین الاقوامی سفر جاری رکھا، دنیا میں کورونا پھیلانے پر اقوام متحدہ چین کا احتساب کرے۔

تازہ ترین