• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی ٹول ٹیکس استثنیٰ کی این ایچ اے سے درخواست

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے آفس نے ممبر فنانس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس دینے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میر وائس نیاز کے مراسلے نمبر FIA-HQ/3246میں ممبر فنانس این ایچ اے کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے افسران کا گاڑیوں میں نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر تواتر کے ساتھ آنا جانا ہوتا ہے اور ماضی کے افسران ڈیوٹی سلپ اور اپنے دفتر کے کارڈ ظاہر کرکے بآسانی بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے آجاسکتے تھے مگر اب ٹول پلازوں پر تعینات عملہ اس پر عمل نہیں کررہا اور ٹول ٹیکس دینے پر اصرار کرتا ہے۔

تازہ ترین