آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا: ریا چکرورتی

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اور اپنی اسی عادت  کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا، اگر سشانت زندہ ہوتا تو اسے بھی عدالت میں طلب کیا جاتا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ہائی کورٹ میں دوسری مرتبہ دائر کی گئی درخواست ضمانت میں کہا کہ سشانت منشیات کا عادی تھا اور اپنے اسٹاف سے منشیات منگواتا تھا۔

ریا چکرورتی نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور دیگر ایجنسیوں کی تحقیقات میرے خلاف پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں، میرےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

 ممبئی میں موسلادھار طوفانی بارشوں کے باعث ممبئی ہائی کورٹ نے ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکروتی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی ہے۔

اداکارہ نے  اپنی درخواست میں کہا کہ سشانت سنگھ کو سگریٹ نوشی کے ساتھ گانجا کی مسلسل عادت تھی جبکہ اسی عادت کی وجہ سے اس نے اپنی فلم کی شوٹنگ کیدرناتھ کے دوران بھی منشیات لیں۔

ریا چکرورتی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ لوگوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر سشانت نے اپنی موت سے تین روز قبل اپنے باورچی نیرج کو گانجا کے رول بناکر اسے کمرے میں لانے کا کہا تھا، باورچی نیرج نے گانجا کے رول بناکر اور اسے ایک ڈبے میں بند کرکے سشانت کے کمرے میں رکھا جس کے بعد سشانت اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

ریا کے مطابق سشانت کے باورچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکار نے گانجا کے تمام رول کا استعمال کیا جس کے بعد ڈبا مکمل خالی تھا، اس لیے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد میں یہ واضح ہے کہ سشانت سنگھ اکیلے ہی منشیات کا عادی تھا اور اس کے ارد گرد رہنے والے لوگ اس عادت میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس سے جڑے منشیات کے معاملے میں گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے، اب 6 اکتوبر تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی کو پوچھ گچھ کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈرگس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے بھائی شویک چکرورتی اور کچھ ڈرگس اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ریا کے وکیل ستیش مانشندے نے بتایا تھا کہ اداکارہ اور ان کے بھائی نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ریا چکرورتی اور شووک کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہونی تھی تاہم بارشوں کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش  این سی بی کر رہی ہے۔ این سی بی نے اب تک اس معاملے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات میں دپیکا پڈوکون کے بعد اب دیا مرزا کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

دیا مرزا کو بہت جلد سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات سے متعلق کیس میں طلب کیا جاسکتا ہے۔ دپیکا پڈوکون کو بھی اس ہفتے تفتیش کے لیے طلب کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید