• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو دن مسلسل منفی رہنے کے بعد بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 47 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار 876 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس نے 269 پوائنٹس کے بینڈمیں کاروبار کیا، ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح آج 42 ہزار23 رہی۔

حصص بازارمیں آج 58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 12 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن دس ارب روپے بڑھ کر7 ہزار841 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین