• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

سندھ حکومت نے وفاق کے ادویات کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے وفاقی حکومت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمت بڑھانا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمت پر حکومت اپنی نااہلی چھپا رہی ہے۔

تازہ ترین