• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات: 18 نشستوں کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گلگت بلتستان انتخابات کے لئے 18 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پی پی پی ہنزہ نگر دو، اسکردو چار، اسکردو پانچ، استور دو، دیامر چار اور غذر دو کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کرے گی۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے جی بی ایل اے ایک گلگت ون کے لئے امجد حسین ایڈووکیٹ، جی بی ایل اے دو گلگت ٹو کے لئے جمیل احمد، جی بی ایل اے تین گلگت تھری کے لئے آفتاب حیدر کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

جی بی ایل اے چار ہنزہ نگر ون کے لئے جاوید حسین، جی بی ایل اے چھ ہنزہ نگر تھری کے لئے ظہور کریم، جی بی ایل اے سات اسکردو ون کے لئے سید مہدی شاہ اور جی بی ایل اے آٹھ اسکردو ٹو کے لئے محمد علی شاہ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے جی بی ایل اے نو اسکردو تھری کے لئے وزیر وقار، جی بی ایل اے 12 اسکردو چھ کے لئے عمران ندیم، جی بی ایل اے 13 استور ایک سے عبدالحمید، جی بی ایل اے 15 دیامر ایک سے بشیر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

جی بی ایل اے 16 دیامر دو سے حاجی دلبر خان، جی بی ایل اے 17 دیامر تین سے عبدالغفار خان، جی بی ایل اے 19 غذر ایک سے پیر جلال شاہ، جی بی ایل اے 21 غذر تین کے لئے محمد ایوب اور جی بی ایل اے 22 گانچھے ایک سے محمد جعفر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے جی بی ایل اے 23 گانچھے دو سے غلام علی حیدری اور جی بی ایل اے 24 گانچھے تین سے انجینئر محمد اسماعیل کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

تازہ ترین