کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی بڑھتی ہوئی من مانیاں کراچی کے عوام کے لیے اذیت بنتی جا رہی ہیں۔ماہ صفر کی مناسبت سےمجالس و جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔عزاداری کے اوقات میں بجلی کی بندش حفاظتی نکتہ نظر سے بھی درست نہیں۔ اہم شخصیات کی آشیر باد نے کے الیکٹرک حکام کی خودسری میں اضافہ کر رکھا ہے۔کراچی کے عوام کو اس کمپنی کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے.انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت نے اعلانات کئے تھے کہ حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی مالی مدداور ان کے نقصانا ت کا ازالہ کیا جائے گا لیکن یہ اعلانات بھی محض سیاسی وعدے ثابت ہوئے۔