کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے چار میں سے تین پلانٹس گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں متعلقہ گیس کی مقدار کے ساتھ مطلوبہ گیس پریشر کی دستیابی ضروری ہے تاکہ پیداواری صلاحیت کو مستحکم بنایا جا سکےاس وقت تقریباً 250 سے 300 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے جس کی وجہ سے سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق آیا ہے جس کے باعث لوڈ مینجمنٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہےکے الیکٹرک کی مینجمنٹ، ایس ایس جی سی کے نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ادارہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔