اسلام آباد( طا ہر خلیل) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 15نومبر کو عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن 12 جولا ئی کو ہو ناتھے لیکن کورونا کے پھیلا ئو کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ الیکشن میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جما عتیں اور مقامی گروپ حصہ لے رہے ہیں 24 جون 2020ء کو گلگت بلتستان اسمبلی کی میعاد مکمل ہو نے کے بعد اسمبلی تحلیل اور حکومت ختم ہو گئی تھی۔