کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم ،اوپن مارکیٹ میں 10پیسے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی اضافہ کمی کے 166.10اور 166.30 روپے پر برقرار رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کم ہو گئی ۔