• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کے بعددال سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) آٹے کے بعددال سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔عملاً مارکیٹ کسی انتظامی کنٹرول میں نظر نہیں آرہی ۔اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں دس سے پچاس روپے کا اتار چڑھائو ہورہا ہے۔کسی دن دس روپے کم ہوں تو اگلے روز بیس تیس روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے۔دال مونگ240روپے کلو،دال ماش260روپے کلو،دال چنا150روپے کلو،سفید چنے120روپے کلو،سرخ پسی ہوئی مرچ800روپے کلو،ہلدی280روپے کلو،کالی مرچ ایک ہزار80 روپے کلو،بیسن150روپے کلو،کالے مسر170روپے کلو،سوکھا دھنیا 400روپے کلو،چینی96سے100روپے کلو تک، مختلف اقسام کےچاول70سے200روپے کلو تک مل رہے ہیں۔گھی ایک لٹر کا پیک237روپے،دس روپے میں ملنے والا دس ماچسوں کا بنڈل اب 30روپے کا مل رہا ہے۔بدھ کو مارکیٹ میں سبزیوں کے ریٹ بھی تیز رہے۔مٹر اور شملہ مرچ فی کلو240روپے ،گاجر سو روپے کلو،کھیرا100روپے کلو،لیموں160روپے کلو ،فراشبین اور گوبھی فی کلو سو روپے،گھیا اور کریلے سور و پے فی کلو،توری60روپے کلو، پالک 40روپے گڈی،پیاز70روپے کلو ،آلو80روپے کلو ،ٹماٹر85/100روپے کلو،لہسن240روپے کلو ،ادرک180روپے پائوکے ساتھ بدستور مہنگی ترین سبزی کے طور پر موجود ہے۔پھلوں میںانگور سندر انی250/300روپے کلو انگور ٹافی200 /250روپے کلو،کیلا اسی روپے درجن ،میٹھا 150روپے درجن،آڑو250روپے کلو،سیب 100/120روپے کلو رہا۔شہریوں کے مطابق مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کا کردار صرف بے بنیاد اور زمینی حقائق سے ہٹ کر اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا تعین کرنا ہی رہ گیا ہے۔جس پر سپیشل پرائس مجسٹریٹس بازاروں کو روزانہ فتح کرکے جرمانوں کی بھر مار کررہے ہیں جس کا خمیازہ اور بوجھ بھی عوام ہی بھگت رہے ہیں۔
تازہ ترین