• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے زمباوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

اسلام آ باد ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے کرے گی۔تین ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز کا آغاز30 اکتوبر سے ہوگا۔ ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے راولپنڈی کا رخ کریں گی، جہاں وہ 7، 8 اور 10 نومبر کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ دراصل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے 12 ممالک سمیت نیدرلینڈ کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔ اس ایونٹ کی سات بہترین ٹیمیں اور ایک میزبان ملک کو میگا ایونٹ میں رسائی ملے گی۔ سپر لیگ میں شامل ہر ٹیم کو چار ہوم اور چار اوے سیریز میں شرکت کرنی ہے۔
تازہ ترین