• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی کی کامیابی‘حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف سازشوںکا سلسلہ بند نہ ہوا تو حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کرینگے ‘ کارکن قائد کے ساتھ ہیں۔ حکومت کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف نیب کو استعمال کررہی ہے۔جمہوریت کیلئے جمعیت کا کردار سب کے سامنے ہے۔جمعیت علماء اسلام قائد کا ہر صورت دفاع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے کامیاب انعقاد اور متفقہ فیصلوں کے بعد حکومت اور اس کے وزراء نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر قائد جمعیت کیخلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کردی کیونکہ جب بھی حکومت پریشان ہوتی ہے تو نیب حرکت میں آتا ہے۔ بلوچستان کا ہر کارکن اپنے قائد کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ۔ مہنگائی و بیروزگاری حکومت کے عوام کیلئے تحفے ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا۔ مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے عوام حکومت کے خاتمے کی ہر تحریک میں اپوزیشن کیساتھ ہوں گے۔
تازہ ترین