کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافیوں سے ملاقات ، گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ، بدھ کو بی این پی کے مرکزی سیکرٹری فنانس بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو ، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ ، ٹکری شفقت لانگو و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمٰن اور دیگر کو کوئٹہ پریس کلب کے پچاس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پریس کلب کی کاوشوں کو سراہا ۔