• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھیکے غیرقانونی طور دینے کا معاملہ شہری داد رسی کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحصیل کونسل و میونسپل کونسل علی پور میں مبینہ طور پر 120 ملین کے ٹھیکے غیرقانونی طور پر اپنوں کو نوازنے کا معاملہ، کرپشن کی نشاہدہی کرنے والا شہری داد رسی کے لیے ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ تھانہ سٹی علی پور کے علاقہ کے رہائشی سول انجینئر محمد عمران گوپانگ نے ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے غیر قانونی طور پر دیے گئے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے استدعا کی کہ کرپشن میں ملوث افراد کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی سزا دی جائے۔
تازہ ترین