• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کربچے کی جان بچالی


کولمبیا میں نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر کمسن بچے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کولمبیا کے صوبے فلورنسیا میں واکر میں بیٹھا کمسن بچہ سڑک پر ڈھلان کے باعث گرنے لگا تو نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر اس کی جان بچالی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ واکر چلاتا ہوا اچانک ڈھلان میں گرنے لگتا ہے اس دوران موٹر سائیکل پر جانے والا نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسے بچا لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی جانب سے بچے کو بچانے کے بعد اس کی والدہ بھی آجاتی ہیں اور بچے کو فوری گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگتی ہیں۔

تازہ ترین