• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف جاپان کی چوہدری سرور سے ملاقات

کار ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف جاپان کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم ملاقات کی۔ 

ملاقات میں گورنر پنجاب کے مجوزہ دورہ جاپان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا۔ 

جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ذیادہ تر تعداد پرانی گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے منسلک ہے جن کی دیرینہ خواہش اور بنیادی مطالبہ ہے کے وہ اپنے ملک میں معیاری اور سستی گاڑیاں ایکسپورٹ کر سکے جس کے لیے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

ملاقات کے دوران  گورنر پنجاب کی توجہ فوری حل طلب مسائل کی طرف بھی مبذول کرائی گئی جو کے مندرجہ ذیل ہیں۔

۱) پی آر سی پے IBAN نمبر کی شرط ختم کردی جائے۔

۲) جن گاڑیوں کی پی آر سی 10-September-2020 سے پہلے کی ہے انہیں فوراً ریلیز کیا جائے۔

۳) پی آر سی کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک طریقہ کار متعارف کیا جائے ۔

میٹنگ میں حسن بخاری صاحب (دائچی ٹریڈنگ)، CEO MDK JAPAN AND CHAIRMAN CEAFP جناب ارشد محمود اعوان صاحب اور جناب فاروق ارشد صاحب (ایڈوائزر ٹو گورنر) نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین