• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی دو ماہ کیلئے مہنگی نہ کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) کراچی کے عوام کیلئے بری خبرہے کہ وفاقی کابینہ نے حالیہ سیلاب کے باعث کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی دو ماہ کیلئے مہنگی نہ کرنے کی تجویز مسترد کردی-بجلی کے نرخ دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک بڑھیں گے-وفاقی کابینہ نےبجلی کے نرخ دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ بڑھانے کے فیصلے کی توثیق کر دی، ذ رائع کے مطابق کابینہ کے 15ستمبر کے اجلاس میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی -کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی-کے الیکٹرک صارفین کیلئے جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک کی 11 سہہ ماہیوں کی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی دو روپے نواسی پیسے تک فی یونٹ مہنگی ہوگی جس کا اطلاق یکم ستمبر 2020 سے ہوگا-
تازہ ترین