ملتان ( سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹور سے سستا آٹا خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ریجنل منیجر ملتان کی درخواست پر تھانہ شمس آباد نے کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل منیجر چوہدری سجاد نے بتایا کہ پانچ سے چھ افراد پر مشتمل ایک گروہ شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹور سے سبسڈی پر فروخت کیے جانے والا آٹا خرید کر بعد میں مہنگے داموں فروخت کر دیتا ہے، گروہ کی نشاندہی پر پولیس جب بہاولپور بائی پاس ہوٹل پر کارروائی کی تو ہوٹل مالک 22 تھیلوں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔