• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی، ترجمان

‎قومی ایئرلائن پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی ہے، یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی 21 پروازوں کی اجازت کے علاوہ ہیں۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مزید پروازوں سے نشستوں کی دستیابی سب کیلئے آسان ہوجائے گی۔ ‎پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

 ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‎پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے مزید پروازوں کے لیے وزیر اعظم سے استدعا کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین