• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے زیادتی کیس: پولیس ملزم عابد کو 17 روز بعد بھی گرفتار نہیں کرسکی


لاہور میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو پولیس 17 روز بعد بھی گرفتار نہیں کر سکی۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد کو گرفتار کرنے کے لیے آٹھ اسپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ ٹیموں میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار شامل ہیں۔

ملزم عابد پولیس کو قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں چار بار چکمہ دے کر فرار ہو چکا ہے۔

پولیس نے ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے اس کی مختلف حلیوں  میں تصاویر بھی جاری کر رکھی ہیں۔

ملزم عابد علی کا والد، بھائی، سالے اور بیوی سمیت کئی رشتہ دار پولیس کی حراست میں ہیں۔


موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا تھا، جہاں خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوگیا تھا، خاتون اپنے بچوں کےساتھ موجود تھی اور پولیس کی مدد کا انتظار کررہی تھی۔

خاتون کی مدد کے لیے پولیس تو نہ پہنچ سکی لیکن ملزمان پہنچ گئے تھے اور انہوں نے خاتون سے زیورات و نقدی چھیننے کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

خاتون سے زیادتی کے واقعے کے  بعد پولیس مرکزی  ملزم  کو تو گرفتار نہیں کرسکی مگر سی سی پی او لاہور نے خاتون کے رات میں باہر نکلنے پر اعتراض اٹھا دیا تھا، جس پر پوری قوم میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم بعد میں سی سی پی او لاہور نے اپنے الفاظ پر قوم سے معذرت کرلی تھی۔

تازہ ترین