ماسکو ( آن لائن ) ایران اور روس کورونا وائرس کی ویکیسن کی مشترکہ تیاری سے متعلق بات چیت میں مصروف ہیں۔ یہ بات ماسکو میں تعینات ایرانی سفیر کے حوالے سے بتائی ۔ روس کے ڈائریکٹ انسویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ وہ متعدد ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں ’سپوتنک فائیو‘ نامی ویکیسن کی بیرون ملک تیاری کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ویکیسن کی تین سو ملین خوراکیں بھارت میں بھی بنانے کے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔