• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کی غنڈہ گردی، مخالف پارٹی کے جلسوں پر حملے

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی ریاست بہار میں انتخابات قریب آتے ہی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بی جے پی کے غنڈوں نے مخالف جان ادھیکار پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہو کر ان کے انتخابی جلسوں اودجلوسوں پر ڈنڈوں سے حملے شروع کردئیے ہیں۔ جان ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادیو،جو کہ اس وقت لوک سبھا کے رکن بھی ہیں، نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے جلوس پر جس طریقے سے حملہ کیا گیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے سبب 243ارکان پر مشتمل بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے تین مراحل میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔

تازہ ترین