آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈیفنس میں کچرا کنڈی سے 3 انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 1الراہی کٹ کے نزدیک کچرا کنڈی سے 3انسانی کھوپڑیاںاور ہڈیاں برآمد ہوئیں ، جن میں2بڑی اور ایک بچے کی کھوپڑی شامل ہے،اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، خیال کیا جارہا ہے کہ اور بھی انسانی ہڈیاں موجود ہیں پولیس کے مطابق ، ملنے والے اعضا تین سے چار سال پرانے لگتے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ مذکورہ اعضامیڈیکل کے طلبہ کی پر یکٹس کے لئے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔