• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا آغاز ہوگیاہے ۔ ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے ڈرگ اینڈ پوائزن انفارمیشن سینٹر کا رسمی افتتاح ڈاو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈاو یونیورسٹی اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آ فیسر عفت سوامیر، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ پروفیسر زاہد اعظم، مینیجر فارمیسی ڈاکٹر عاصمہ حامد، پرنسپل ڈاو کالج آف فارمیسی ڈاکٹر سنبل شمیم، ایمرجنسی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر عزیز جوکھیو، مس مریم فرخ اور دیگر بھی موجود تھے۔پروفیسر کرتار ڈاوانی نے کہا کہ اس سینٹر سے نہ صرف کراچی و اندرون ملک بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، مریض و تیماردار اور عام افراد استفادہ کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر سال بھر چوبیس گھنٹے اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
تازہ ترین