• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (وقائع نگار خصوصی) روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر ریاض شاکر کی رسم قل ادا کردی گئی، انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور دعائے خیر کی گئی۔مصطفیٰٰ رشید نے دعائے خیر کروائی۔اس موقع پرمحمد علی درانی، جسٹس باقر نجفی، سینئر صحافیوں بیدار بخت بٹ، نسیم قریشی، عمران احسان کے علاوہ منیر احمد خان، سہیل ملک، پروفیسر مشکور صدیقی، ریاض بھٹی، محسن بھٹی، علی رضا، خالد فاروق، محمد امین، تاجر مقصود بٹ، مخدوم اشرف اقبال ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ فنکشنل محمد علی درانی نے کہا کہ ریاض شاکر کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
تازہ ترین