• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہونگے

لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بروز سوموار اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے پیش ہونگے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کی تھی۔عدالت نے شہباز شریف کے وکلا کو اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین