نئی دہلی (جنگ نیوز )قائداعظم محمد علی جناح کی تعریف پر بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکالے گئے جسونت سنگھ انتقال کر گئے۔
سنگھ نے ʼجناح، انڈیا، پارٹیشن اور انڈیپینڈنس‘ نامی اپنی کتاب میں محمد علی جناح کی تعریف کی تھی، جسے ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے قدامت پسند حلقوں میں پسند نہیں کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے بانی ارکان میں سے ایک جسونت سنگھ انتقال کر گئے ہیں۔
انہیں بانی پاکستان محمد علی جناح پر کتاب لکھنے کی وجہ سے بھارت اور پاکستان دونوں ہی ملکوں میں جانا جاتا ہے۔
نئی دہلی کے ایک فوجی ہسپتال نے تصدیق کر دی ہے کہ جسونت سنگھ مختلف عارضوں کے باعث 25جون سے اس اسپتال میں زیر علاج تھے۔