کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوےکاکام شروع ہونے لگا ہے،سندھ حکومت سے کراچی سرکلر ریلوےکے حوالےسےکوئی لڑائی نہیںہے،اس سے متعلق سندھ حکومت اوروفاقی حکومت ایک پیج پرہیں۔وہ اتوار کوکراچی سرکلرریلوے ٹریک کےمعائنہ کے موقع پرشاہ عبداللطیف اسٹیشن پرصحافیوں سےگفتگو کررہےتھے۔شیخ رشیدنے کہاکہ آج کراچی سرکلر ریلوے کا نقشہ جاری کریں گےجسے دیکھ کرلوگ اپنابندوبست خودکرلیں،بےدخل لوگوں کی بحالی کیلئےحکومت سندھ سے درخواست کریں گے ‘کراچی سرکلر ریلوے پرکل خرچ 10 ارب 50 کروڑ روپے آئے گا‘پہلے فیز پرایک ارب 80کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے ‘ہم نے کوچز بنا لی ہیں ‘چوبیس لیول کراسنگ حکومت سندھ نے بنانا ہیں‘ سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے ہر 15 دن بعد کراچی آؤں گا ‘تیس میں سے بارہ کلومیٹر کا ٹریک کلیئر کراچکے ہیں۔