• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمدہ اندازمیں تعلق نبھا رہا ہے، حسن نثار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئرتجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے نیب کے پنجے کاٹےتون لیگ اورپیپلزپارٹی سےمختلف نہیں سمجھی جائےگی۔

میڈیا کوطلال چوہدری کا ٹوٹاہوابازونظرآرہاہےیہ کوئی نہیں سوچتا کہ اس کے ٹوٹے ہوئے دل کا کیا بنے گا۔

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمدہ انداز میں تعلق نبھارہا ہے،کچھ وزراء اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں تو عمران خان کو اس پر شکوہ نہیں فخر کرنا چاہئے، پاکستان کا چیمپئن فار نیچر کمیونٹی میں شامل ہونا شجرکاری کیلئے حکومتی کوششوں کا اعتراف ہے۔ 

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خان کے اپوزیشن کے استعفوں پر ضمنی انتخابات کے اعلان پر حسن نثار نے کہا کہ عمران خان نے یہ بلف کال کر کے کمال کام کیا ہے۔

 اپوزیشن عمران خان کوناتجربہ کار اور اناڑی کہتی ہے لیکن وہ انتہائی تحمل سے عملیت پسندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمدہ تعلق نبھارہا ہے۔

اپوزیشن کو سوائے نیب کے کوئی پوچھنے کو تیار نہیں ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں تو عمران خان کو اس پر شکوہ نہیں فخر کرنا چاہئے، شیریں مزاری اور فواد چوہدری سمیت چند دیگر وزراء کھل کر بات کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔

وفاداری اور چمچہ گیری میں فرق ہوتا ہے عمران خان کے وزراء اس کے مشیر ہیں چمچے نہیں ہیں، باقی پارٹیوں میں ہر شخص اپنے لیڈر کی مرضی کی بات کرتا ہے یہ جمہوریت نہیں ہے۔

حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں ووٹ لے کر نہیں چھین کر اقتدار میں آیا جاتا رہا ہے، عوام کو سرسبز باغ دکھا کر ان کے ووٹ ہتھیائے جاتے ہیں، جس شخص کی چھت اپنی نہیں اس کی رائے کیسے اپنی ہوسکتی ہے۔

ووٹ کو عزت دو جیسے نعرے احمقوں کیلئے ہوتے ہیں سمجھدار آدمی کو ساری صورتحال کا علم ہوتا ہے۔

تازہ ترین