• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پڈوکون این سی بی کے سخت سوالات پر تین بار روپڑیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ ڈرگ کیس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سےپوچھےگئےسخت سوالات پر 3 بارروئیں۔ بولی وڈ ڈرگ کیس میں بھارتی شوبزانڈسٹری کےمتعدد فنکاراس وقت مشکل میں گھرے ہوئے ہیں جنہیں منشیات استعمال کیس میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سےپوچھ گچھ کےلیےبلایا جا رہا ہے،ان فنکاروں میں سارہ علی خان، شردھا کپوراوردپیکا پڈوکون کےنام سرفہرست ہیں۔ گزشتہ دن دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سےبلائےجانےپرتفتیش کےلیےپیش ہوئیں۔ بھارتی ویب سائٹ کےمطابق این سی بی کےذرائع کا بتانا ہےکہ دپیکا پڈوکون سے 5 گھنٹےتفتیش کی گئی، اس دوران اداکارہ سخت سوالات پوچھے جانے کےدوران 3 مرتبہ روئیں۔تفتیش کےدوران دپیکا کی جانب سےاپنی منیجرکرشمہ پراکاش سےمنشیات سےمتعلق واٹس ایپ چیٹ کا اعتراف بھی کیا گیا جبکہ دپیکا نے منشیات کے استعمال کےتمام دعوؤں کی تردید کردی۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اوران کی منیجرکرشمہ پراکاش کی 2017ء میں واٹس ایپ پرکی جانے والی منشیات سےمتعلق گفتگوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دپیکا پڈوکون منیجرکرشمہ پراکاش سے اپنے لیے منشیات منگوا رہی ہیں۔ دپیکا کی اس چیٹ کے وائرل ہونےکےبعد ہی بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورونے دپیکا پڈوکون،سارہ علی خان،شردھا کپوراورراکول پریت سنگھ کوسمن جاری کیے تھے۔
تازہ ترین