• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ظہور الٰہی شہیدکا عوامی مشن آج بھی جاری ہے، اکرم وسن

پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ہر بلے میں سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہر رزاق آف جہلم کی جانب سے چوہدری ظہور الہی کی برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہید جمہوریت چوہدری ظہور الہی کے ایصال ثواب کےلئے دعا کے علاوہ مختلف مقررین کی طرف سے چوھدری ظہور الہی کی جمہوریت ملک قوم کےلئے جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور شاندار انداز میں ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد اکرم وسن نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی کا عوامی خدمت کا مشن آج بھی جاری ہے۔چوہدری ممتاز پکھوال نے کہا کہ چوہدری ظہور الہی انسانیت کی خدمت سے سرشار شخصیت تھے۔دیگر مقررین کی جانب سے چوہدری ظہور الہی کی عوامی خدمات، غریبوں کی مدد کرنے کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا اور سیاست کے میدان میں چوھدری ظہور الہی کے جانشین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے شہید کے خدمت انسانیت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہنے کا عہد کیا گیا۔ تقریب میں چوہدری ممتاز پکھووال چوہدری سجاد ڈوگہ ،صدرق لیگ فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ، چوہدری جاوید وڑائچ سدوال، چوہدری محمد اکرم وسن،چ،چوہدری سرفراز احمد ، راجہ شوکت پرویز کریالہ، ،میاں نذیر سیال، چوہدری اقبال خونن، صدر (ق) لیگ یوتھ ونگ فرانس چوہدری ندیم افضل ڈھیروں گھنہ، اتحاد جماعت ممتازسیاسی وسماجی شخصیت یاسر قدیر، چوہدری ابوبگر گوندل سمیت مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماوں، صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں چوہدری ظہور الہی کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
تازہ ترین