• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCPO لاہور میں کون سے سرخاب کے پر، ہٹایا نہیں جاتا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)مارننگ شو’’ جیوپاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ہما امیر شاہ اور عبداللہ سلطان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور میں کون سے سرخاب کے پر ہیں کہ انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں جاتا،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم شہرکی بربادی کی وجہ ہے ان کے ساتھ مل کر کام کیسے کرسکتے ہیں ،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہراسکول پر نظر رکھنا آسان نہیں،رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم فحاشی کی روک تھام اس لئے چاہتے ہیں کیوں کہ اس سے معاشرے میں دوسری خرابیاں بھی جنم لیتی ہیں،میزبان نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی کارکردگی مایوس کن ہے وہ ایک کے بعد دوسرے تنازع میں الجھتے جارہے ہیں لیکن انہیں وزیراعظم کی حمایت حاصل ہے ۔تین ہفتے گزر چکے ابھی تک وہ لاہور موٹر وے کیس کے ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ وہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوئے تو وہاں بھی منتخب ارکان سے جھگڑ پڑے ،اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے ماتحت افسران کے ساتھ بھی مناسب رویہ اختیار نہیں کیا ہواہے اسی لئے ایک افسر استعفیٰ بھی دے چکے ہیں ۔سی سی پی اوعمر شیخ میں ایسے کون سے سرخاب کے پرہیں کہ انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں جاتا،میزبان نے کہا کہ طلال چوہدری حملہ کیس میں بہت سی الجھنیں ہیں عائشہ رجب اور طلال چوہدری کو وضاحت کرنا چاہئے کہ اصل واقعہ کیا ہے ۔

تازہ ترین