• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پی ڈی ایم کا سفر نہیں رکے گا، بلاول

حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پی ڈی ایم کا سفر نہیں رکے گا، بلاول 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا ،انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن سے وابستہ سیاستدانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، یہ مفرور ڈکٹیٹر کو نہ تو نوٹس بھیجتے ہیں، نہ گرفتار کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت خارج ہونے اور گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو رہا کرے ، عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں۔

تازہ ترین