لاہور (نمائندہ جنگ)گجر پورہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد20روزبعدبھی گرفتارنہ ہوسکا۔
پولیس اس کی گرفتاری کے دو تین موقعے کھو چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً اس کے سارے رشتہ دار پولیس کی حراست میں ہیں وہ اب رشتہ داروں کے پاس نہیں جا سکتا تاہم پولیس نے اس کی متوقع آمد والی جگہوں پر سول کپڑوں میں ملازم تعینات کئے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق عابدمزدورں کی جگہ پر رہائش رکھ لیتا تھا وہ مزدور آدمی ہے اس کا کسی بڑے چودھری سے رابطہ بھی نہیں جس کے ذریعے وہ خود کو پولیس کے حوالہ کر دے۔