• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور ، لاپتہ ہندو تاجر کی لاش روہڑی کینال سے ملی

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور شہر سے چار روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ہندو تاجر کی لاش روہڑی کینال سے ملی۔ فیض محمد بنڈو کے مغوی ہندو نوجوان کا پتہ نہیں چل سکا ، خیرپور شہر کی ٹپالی گھٹی سے چار روز قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ہندو تاجر رام چند کی لاش روہڑی کینال سے ملی ہے۔ چرواہوں نے نہر میں لاش تیرتی ہوئی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے نہر پر پہنچ کر لاش نہر سے نکلوائی۔ بعد ازاں اس کی شناخت رام چند کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش خیرپو ر پہنچائی۔ سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
تازہ ترین