• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،5ارب کے پلاٹ کی بولی ملتوی، کسی پارٹی نے حصہ نہیں لیا

  لاہور،اسلام آباد(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ) گزشتہ روزلاہور میں وزارت صنعت و پیداوار کی زیر ملکیت ری پبلک موٹرز کی نیلامی کا عمل ہوا جس کی ریزرو قیمت 5 ارب روپے مقرر کی گئی تھی تاہم بولی میں کوئی خواہشمند پارٹی حصہ نہ لے سکی جس کی وجہ سے بولی کا عمل ملتوی کر دیا گیا۔نیلامی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے حکومت کا معاشی ایجنڈا متاثر نہیں ہوگا، رواں مالی سال میں سرکاری املاک سے نجکاری کا ہدف 100 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا مگر کورونا کی لہر نے اس عمل کو متاثر کیا تاہم نجکاری کمیشن اس ہدف کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
تازہ ترین