• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے سید مظہر حسین کےگھر سے ڈاکو 4 لاکھ 55 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لے گئے۔تھانہ قادر پور راں کے علاقے ٹاٹے پور نذر محمد کےگھر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر موبائل مالیت25ہزار چھین لیا اہل خانہ کے شور واہ ویلا پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے نانڈلہ چوک علی زین العابدین سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت موبائل لےگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے قریب محمد جمشید سے تین مسلح ڈاکو نے روک کرموٹرسائیکل و نقدی چار ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانہ کی حدود ٹمبر مارکیٹ نوید احمد کی دوکان میں دو نامعلوم افراد نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار لےگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے ممتازآباد مارکیٹ سید جواد حسین سے موٹرسائیکل سوار دوافراد نے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی دوہزار موجود تھے چھین کر لےگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شان چوک محمد نعیم سے دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی22ہزار لےگئے، اسی تھانہ کی حدود چانن پیر چوک محبوب احمد سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی سولہ سو روپے لےگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے وہاڑی روڑ حافظ محمد عرفان سے سات ہزار اور موبائل،مبشر علی سے پندرہ سو اور موبائل چھین کر لےگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے طارق آباد زین العابدین دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی51ہزار دوموبائل لےگئے ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے اردو بازار محمد ماجد کے دو موبائل مالیت66ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے محمد پور گھوٹہ عبدالستار کےگھر سے موبائل ودیگر سامان مالیت 45ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سہو چوک سکندر حیات کنٹرول شیڈ سے ملزم ظہیر وغیرہ مرغیاں مالیت 2لاکھ25ہزار،تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی محمد اختر کےگھر سے موبائل و گھڑی مالیت 50ہزار، ڈاکٹر وسیم عباس کےگھر سے نقدی مالیت90 ہزار، مظہر کلیم کےگھر سے موٹرسائیکل جبکہ ریاض کےگھر سے نقدی و زیورات مالیت 2لاکھ 40ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین