• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیچرز ادبی وثقافتی فورم اور سنجوک ادبی ورثہ کے زیراہتمام مشاعرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز ادبی وثقافتی فورم وسنجوک ادبی ورثہ کے زیراہتمام پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر ووسیب ڈویلپمنٹ فورم کے صدر رانا الطاف حسین کی رہائش گاہ عباس پور میں حضرت امام حسین ؓ کی یاد میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرائیکی وسیب سے مختلف شعراءنے حضرت امام حسین ؓ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میزبان رانا الطاف حسین، وسیب ڈویلپمنٹ فورم کے سرپرست ملک محمد یوسف، اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما شیخ صلاح الدین اور وسیب ڈویلپمنٹ فورم کے جنرل سیکرٹری رانا عرفان الاسلام نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔
تازہ ترین