• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، شاہ محمود قریشی


وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین افغان مفاہمی کونسل عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے گفتگو میں امن عمل پر بات چیت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، بین الافغان مذاکرات کا آغاز بہت اہم قدم ہے۔

انہو ں نے مزید کہا ہے کہ افغان قیادت کو قیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے اور ہمیں امن عمل کو نقصان پہنچانے والے عناصرسے خبردار رہنا ہے۔

وزیرخارجہ کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر موجود چیئرمین افغان مفاہمی کونسل ڈاکٹرعبداللّٰہ عبداللّٰہ آج صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین