آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رینکنگ اسنوکر: اسجد اقبال اور علی حیدر کو اپ سیٹ شکست

قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی، پہلے روز نمبر تین سیڈ اسجد اقبال اور نمبر آٹھ سیڈ علی حیدر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسجد اقبال کو ان سیڈڈ محمد اجمل نے سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے جبکہ علی حیدر کو حارث طاہر نے 4-2 سے ہرایا۔

قبل ازیں چیمپئن شپ کا افتتاح نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

رینکنگ اسنوکر: اسجد اقبال اور علی حیدر کو اپ سیٹ شکست
جاوید اشرف نے نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن، انور فاروقی، افشاں شکیل، سعید آزاد، عظمت اللّٰہ خان عارف بھوپالی، علیم خان موسیٰ، زاہد شہاب، محمدجاوید، قمرعلی، نوید کپاڈیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے اسنوکر فیڈریشن پورے پاکستان میں اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کا م کررہی ہے یہ قابل تحسین ہے۔

ارشد حسین نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی تربیت کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے اورہمیں چاہیے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کا م کرتے رہیں۔

قبل ازیں جاوید اشرف نے نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید