• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اسنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں اسنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے اس ماہ کے آخر میں قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ اور کو چیئرمین عالمگیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی رینکنگ کے 32 پلیئرز کے علاوہ تین جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔

محمد آصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے، ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم والے اس ایونٹ میں فاتح پلیئر کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔


منور شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا۔ پلیئرز کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی پلیئر کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین