• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اور سعودی وزرا خارجہ کی برسلز میں ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان آج دارالحکومت برسلز میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں یورپی یونین اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات، سعودی عرب کی سربراہی میں G20 کے پلیٹ فارم سے مشترکہ اقدامات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 اس کے علاوہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور اس کیلئے گذشتہ مئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس اور اس میں کئے گئے وعدوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی سفارشات پر گفتگو کرتے ہوئے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس المناک تنازع کو ختم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اس کے ساتھ ہی جوزپ بوریل نے خلیج میں عدم استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی سیاسی حل کے لئے مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں مشرقی بحیرہ روم، لبنان، لیبیا، عراق اور سوڈان میں اقتدار کی منتقلی اور افریقہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین