• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا شمالی وزیرستان کا دورہ


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین کمیٹی امجد علی خان کی سربراہی میں جانے والے وفد میں 20 ارکان شامل تھے۔

کمیٹی کے ارکان کی جانب سے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


قائمہ کمیٹی دفاع کے وفد کو آپریشن ردالفساد اور علاقے میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی ارکان کو علاقے کی ترقی کے لیے سماجی و معاشی منصوبوں کی آگاہی بھی دی گئی۔

کمیٹی ارکان نے امن و امان معمول پر لانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والوں کی عظیم قربانیوں کو سنہری الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تازہ ترین