• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر پر تشدد کا مقصد افغان امن عمل متاثر کرنا ہے، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر تشدد میں اضافے کا مقصد افغان امن عمل متاثر کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں میں امن اور ترقی کا شدت سے خواہش مند ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خرابی پیدا کرنے والوں کو ہرائیں گے۔

اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے 13 اگست کو پریس بریفنگ میں بھی کہا تھا کہ پاکستان نے افغان امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور افغان مفاہمتی عمل کی کوششیں جلد کامیاب ہونے کی امید کرتا ہے۔

تازہ ترین