• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیروں کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری، مفت علاج اور سہولتیں حاصل کر سکیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں میں کمپیوٹرائزممبر شپ کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں حقیقی ماہی گیروں میں کمپیوٹرائز ممبر شپ کارڈز تقسیم کر رہا ہوں،حادثاتی موت کا شکار ہونے والے ماہی گیر کی فیملی کو خطیر رقم ملے گی، عبدالبر نے کہا کہ ممبر شپ کی اسکروٹنی کے دوران ڈھائی ہزار جعلی ممبرز کو نکالا گیا ہے،ابھی تک اسکروٹنی کا عمل جاری ہے،جعلی ثابت ہونے والے ممبرز میں کچھ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں،ایک ڈائریکٹر نے تو ویلفیئر کی مد لیے گئے لاکھوں روپے کا حساب بھی تاحال جمع نہیں کروایا،تو ایسے ڈائریکٹرز سے حقیقی ماہی گیر کیا توقع کر سکتے ہیں،سوسائٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائز ممبر شپ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ممبر شپ کے حامل تمام ماہی گیروں کو فیملی سمیت انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی،اور ممبر شپ کارڈز کے حامل ماہی گیروں کو فیملی سمیت شہر کے کسی بھی ہسپتال سے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل ہو گی،جبکہ ماہی گیری کے دوران حادثاتی موت کا شکار ہونے والے ماہی گیر کی فیملی کو اتنی خطیر رقم ملے گی کہ وہ آسانی سے اپنی گزر بسر کر سکے گی،انہوں نے کہا کہ شفاف ممبر شپ کے عمل کو مکمل کر کے شفاف الیکشن کرواکر سوسائٹی کو ماہی گیروں کی حقیقی قیادت کے حوالے کر کے جائیں گے، جو لوگ ڈیپ سی فشنگ پالیسی کا بہانہ بناکر احتجاج کا ڈھونگ رچا رہے ہیں،اصل میں ان کے پیٹ میں کمپیوٹرائز ممبر شپ کا درد ہے،اگر کمپیوٹرائز ممبر شپ مکمل ہو گئی تو جعل سازوں کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین