• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے حوالے سےکسی نئے قانون کے پابندنہیں، قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے یکطرفہ کسی نئے قانون کو ماننے کے پابند نہیں۔ نامعلوم ادارے کی جانب سے ائمہ مساجد و مہتمم مدارس کو فارم بھیجے جارہے ہیں۔ ائمہ مساجد بغیر مشاورت کے کسی نامعلوم فارم پر دستخط نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مدارس کے مہتمم اور ائمہ مساجد کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جب تمام مدارس کا ڈیٹا اداروں اور حکومت کے پاس موجود ہے تو پھر آئے روز ہراساں کرنے کا مقصد کیا ہے،شاید حکومت اس خوش فہمی میں ہے کہ مدارس و مساجد کو سرکار کا پابند بنایا جائے، ایسے کسی بھی اقدام کو تسلیم نہیں کرتے۔
تازہ ترین