• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم اسپتال کیس، حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

شوکت خانم اسپتال کیس، حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم 


راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کیخلاف دائر دعویٰ ڈگری کر دیا۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے دو اکتوبر 2012 کو دائر کئے گئے دس کروڑ روپے کے دعویٰ میں موقف اپنایا تھا کہ شوکت خانم اسپتال ایک فلاحی ادارہ ہے جہاں کینسر کے مریضوں کا ضرورت پڑنے پر مفت علاج بھی کیا جاتا ہے۔ ہسپتال کا باقاعدہ ایک بورڈ ہے جو فنڈز کے استعمال سے لیکر ہر چیز کی دیکھ بھال کرتا ہے یہی وجہ کہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی سال بھر ہسپتال کی مالی مدد کرتے رہتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے صرف عمران خان کی وجہ سے ہسپتال کی ساکھ کو متنازع بنانے اور متاثر کرنے کیلئے طرح طرح کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کئے جس میں فنڈز کے استعمال میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں جیسے الزام بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز عدالت نے آٹھ برس تک زیرسماعت رہنے والے دعویٰ کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کو پچاس لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین